ریاست اتر پردیش میں اگلے چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جیسے جیسے انتخابات کے ایام قریب آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی جارہی ہیں۔
اسی سلسلے کی کڑی کے پیش نظر نیشنل اتحاد منچ کے چیف کوآرڈینیٹر اسمائیل باٹلی والا مرادآباد پہنچے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس سالوں سے سیاسی یونٹی کیمپین کے تحت وہ مسلم سیاسی اتحاد کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپین کا مقصد چھوٹی جماعتوں کو ایک ساتھ جمع کرکے ملکی پیمانے پر مسلمانوں کے سیاسی مستقبل کو روشن بنانے کے اقدام کرنا ہے۔