قنوج کے قاضی شہر اور عالم اسلام کے معروف عالم دین مفتی آفاق احمد مجددی کا کل کانپور کے کارڈیولوجی ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔
ان کے انتقال کی خبر علاقہ میں پھیلتے ہی ان کے معتقدین کا مولانا مرحوم کے مدرسہ اور خانقاہ میں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہیں آج ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
ان کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب چل رہی تھی، جس کے تحت انھیں کانپور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کے وصال کی خبر سے پورے قنوج میں غم کی لہر دوڑ گئی۔