احتجاج پر بیٹھی نابالغ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی تقریبا 9 دن سے لاپتہ ہے اور پولیس تھانہ میں اطلاع دینے کے بعد بھی لڑکی ابھی تک نہیں ملی۔
مہیلا تھانہ کے سامنے احتجاج کر رہی خاتون پولیس افسران کے سامنے روتی، گڑگڑاتی اور ہاتھوں میں بیٹی کی تصویر لیے بیٹھی رہی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسکے پاس فون آیا تھا کہ اسکی بیٹی مہیلا تھانہ Women Protest in Front of Police Station in Moradabad میں ہے لیکن جب وہ اپنی بیٹی کو لینے مہیلا تھانہ پہنچی تو وہ وہاں نہیں تھی۔ 9 دن گزر جانے کے بعد بھی اسکی بیٹی اسے نہیں ملی۔