اسمبلی انتخابات نزدیک آرہے ہیں ریاست کی سیاست میں دن بہ دن گرماہٹ آتی جارہی ہے اور سبھی پارٹیاں اپنی پارٹی کو وسعت دے رہی ہیں تو وہیں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سماج وادی دفتر میں سماج وادی پارٹی کے نئے ممبرز کو آج شامل کیا گیا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر ڈی پی یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تقریبا ایک درجن سے زیادہ لوگوں نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ ڈی پی یادو نے کہا کہ سال 2022 میں ریاست اتر پردیش میں ہماری حکومت بننے جا رہی ہے ریاست میں ہماری حکومت بنتے دیکھ کر مرکزی حکومت نے تین زرعی قوانین واپس لئے ہیں۔