اترپردیش کے مرادآباد میں بہوجن سماج پارٹی سے تین بار راجیہ سبھا رکن رہے ویر سنگھ نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد علاقے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
سابق رکن راجیہ سبھا ویر سنگھ نے لکھنو میں اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے جس کے بعد مرادآباد پہنچنے پر ویر سنگھ کا سماج وادی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر مرادآباد صدر ڈی پی یادو نے ویر سنگھ کی گل پوشی کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔