ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع کے صوفی اسلامک بورڈ کے عہدے داران و ممبران نے ایک میمورینڈم ڈی ایم کے ذریعے صدر ملک کو بھیجا ہے، جس میں انہوں نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے نرسنگ آنند سرسوتی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی بھی مذہب کے خلاف اگر کوئی غلط بیان بازی کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف کارروائی ضروری: صوفی اسلامک بورڈ - گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی
مرادآباد کے صوفی اسلامک بورڈ نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے نرسنگ آنند سرسوتی کے خلاف ایک میمورینڈم ڈی ایم کے ذریعے صدر ملک کو بھیجا ہے۔
گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف کی جائے کارروائی
میمورنڈم پیش کرنے والوں میں خواتین حضرات کثیر تعداد میں موجود رہیں
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اترپردیش کے ڈاسنہ مندر کے پوجاری نرسنگھانند سرسوتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات کہے تھے جس کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں کئی ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔