اردو

urdu

ETV Bharat / city

مردآباد- تقریری و نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد - etv bharat news

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد ایڈم اینڈ ایوز اسکول میں ہر برس کی طرح اس برس بھی جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم و تقسیم انعامات کل ہند انٹر اسکولز و کالجز سیرت پاک تقریری و نعت خوانی مقابلہ سال 2021 کا انعقاد کیا گیا۔

Speech and Naat recitation competition
تقریری و نعت خوانی مقابلہ

By

Published : Feb 17, 2021, 11:04 AM IST

سیرت پاک تقریری و نعت خوانی کے اس عظیم مقابلے میں ملک کے کئی اسکولوں کے بچوں نے جیسے مرادآباد، بجنور، امروہہ، رامپور، دہلی، علی گڑھ اور دیگر شہروں سے پروگرام میں حصہ لیکر ایک سے بڑھ کر ایک بہترین روحانی آواز میں تقریر اور نعت پیش کی۔

ویڈیو

جلسہ سیرت پاک کے مقابلے میں مہمان خصوصی کے طور پر پدم شرِی اعزاز سے نوازے گئے جودھپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع نے شرکت کی۔ بدر دانش مقابلے میں اول انعام پانے والی طالبہ اِلسَا مسرور رامپور تھیں۔ حاجی عبد اللہ مقابلے میں پہلا انعام پانے والی طالبہ عفیفہ مصباح، دہلی تھیں۔ تنظیمہ خاتون مقابلے میں اول انعام پانے والے طالب علم محمد عمَیر امروہہ تھے۔ ایچ ایچ رحمان مقابلے میں اول انعام پانے والے طالب علم مَاہَم غفران رامپور تھے۔

تقریری و نعت خوانی مقابلہ

مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کو ٹروفی کے ساتھ ساتھ اول آنے والے طلباء و طالبات کو چار ہزار روپیہ، دوسرے نمبر پر آنے والے طلباء و طالبات کو تین ہزار روپیہ اور تیسرے نمبر پر آنے والے طلباء و طالبات کو دو ہزار روپیہ کا نقد انعام دیا گیا۔

تقریری و نعت خوانی مقابلہ

ایڈم اینڈ ایوز اسکول کے چیئرمین مطیع الرحمٰن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اردو کو فروغ دینے کے لئے دو تعلیمی ادارے قائم کئے۔ ہمارا مقصد دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

تقریری و نعت خوانی مقابلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details