اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد- صحافیوں کا الگ سے ویکسینیشن - etv bharat news

اترپردیس حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے الگ سے ویکسینیشن کرانے کیلئے انتظام کرایا گیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کی جانب سے مرادآباد ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے صحافیوں کے لیے ویکسینیشن کے لیے الگ سے انتظامات کی مانگ کی گئی تھی۔

Moradabad: Separate vaccination of journalists
مرادآباد- صحافیوں کا الگ سے ویکسینیشن

By

Published : Jun 3, 2021, 10:58 PM IST

اس خبر کو ای ٹی وی بھارت نے خاص طور پر دکھایا تھا۔ صحافیوں کی مانگ پوری ہونے کے بعد آج مرادآباد کے ہندو ماڈل انٹر کالج میں صحافیوں کا ویکسینیشن کرایا گیا۔ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کا ویکسینیشن ہوا۔

ویڈیو

صحافیوں کے لیے دو روزہ اسپیشل کیمپ لگا کر صحافیوں کا ویکسینیشن کیا جا رہا ہے۔ ایک جون سے شروع ہوا صحافیوں کے لیے ویکسینیشن دو جون شام چار بجے تک ہوا۔ اس دوران مرادآباد کے صحافیوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا ویکسینیشن کرایا۔

کئی سینئر صحافیوں نے اپنا ویکسینیشن کرانے کے بعد ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے اپنا ویکسینیشن کرایا ہے۔ کورونا وائرس بیماری سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کرنا بے حد ضروری ہے۔ لہذا آپ بھی اپنا ویکسینیشن کرائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

مرادآباد- صحافیوں کا الگ سے ویکسینیشن

صحافیوں کیلئے لگائے گئے اسپیشل کیمپ میں صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کیمپ میں صرف 18 سے 45 سال تک کے لوگوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔ مرادآباد ضلع محکمہ اطلاعات کے ملازم ڈاکٹر کی ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details