اردو

urdu

ETV Bharat / city

Moradabad Minor Girl Rape Case: مرادآباد جنسی زیادتی معاملہ، کمسن کا چچا زاد بھائی دہلی سے گرفتار - acccused was relative of victim in moradabad rape case

اترپردیش میں مرادآباد ضلع کے کانٹھ علاقے میں انسانی شکل میں حیوان کا چہرہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک چچا زاد بھائی نے اپنی ایک رشتہ کی بہن کو جنسی زیادتی کا شکار بناتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔

s
s

By

Published : Dec 30, 2021, 12:12 PM IST

Updated : Jan 20, 2022, 1:55 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد تھانہ کانٹھ علاقے Moradabad Police Station Kanth میں محلہ پٹی والا سے 22 دسمبر کو اچانک سات سالہ ایک بچی غائب ہو گئی تھی جبکہ اس کی لاش 24 دسمبر کی شام گنّے کے کھیت سے برہنہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ پولس نے کمسن لڑکی کے اہل خانہ کی تحریر پر ایک مقدمہ درج کرکے قاتل کو تلاش کرنا شروع کر دیا تھا۔

ویڈیو دیکھیے۔
پولیس نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمسن لڑکی کا قاتل یوسف عرف لالُو ولد شاکر ہے جو تھانہ کانٹھ کا رہنے والا ہے۔ پولس نے ملزم کو دہلی سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔


تھانہ کانٹھ سی او مہیش گوتم Mahesh Gautam CO Kanth نے بتایا کہ ملزم یوسف نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ 22 دسمبر کی شام وہ اپنی رشتہ کی بہن کو پیسوں کا لالچ دیکر میریج ہوم دکھانے کے بہانے پاس کے جنگل لے گیا اور ایک گنّے کے کھیت میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے بتایا کہ کمسن لڑکی کی شدید مخالفت اور چیخ و پکار سے پریشان ہوکر اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔
Last Updated : Jan 20, 2022, 1:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details