اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: رکن پارلیمان ایس ٹی حسن سمیت دیگر رہنماوں کی عدالت میں پیشی - اترپردیش ای ٹی وی بھارت خبر

2019 میں مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خاں کے لیے ایک استقبال پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے دوران موجودہ رکن پارلیمان ڈاکٹرایس ٹی حسن نے جیا پردا کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا جس کے بعد جیا پردا کے میڈیا انچارج مصطفٰے حسین نے کٹگھر تھانہ میں اعظم خان،ان کے فرزند عبد اللہ اعظم رکن پارلیمان ایس ٹی حسن سمیت دگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت میں پیشی
عدالت میں پیشی

By

Published : Nov 11, 2021, 4:06 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کی اسپیشل ایم پی/ ایم ایل اے کوٹ میں بالی ووڈ اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا پر قابل اعتراض ریمارکس معاملہ میں سماعت کی گئی۔ مذکورہ معاملہ کے تحت مرادآباد سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن، رامپور کے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں سمیت دیگر سیا سی رہنما ملزم ہیں۔

ایس ٹی حسن کی عدالت میں پیشی

واضح رہے کہ سال 2019 میں مرادآباد کے تھانہ کٹگھر علاقے میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے لیے ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے دوران رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے جیا پردا کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا جس کے بعد جیا پردا کے میڈیا انچارج مصطفٰے حسین نے مرادآباد کے تھانہ کٹگھر میں رکن پارلیمان اعظم خاں، سماجوادی پارٹی کے رہنما عبد اللہ اعظم، رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کے علاوہ ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے سابق ضلع صدر فیروز خاں، رامپور میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین اظہر خاں اور پروگرام کے کنوینر عارض میاں کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔


فی الحال اس معاملے میں عدالت نے سماعت کی۔اور اگلی سماعت کی تاریخ 12 نومبر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:مراد آباد: کانگریس پارٹی ہی ملک کو ترقی کی راہ پرلے جاسکتی ہے، راشد علوی

واضح رہے کہ جیل میں بند رکن پارلیمان اعظم خاں اور ان کے فرزند عبداللہ اعظم کے علاوہ مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کے ساتھ دیگر تمام ملزمین کورٹ میں پیش ہوئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details