ریاست اتر پردیش میں آئندہ چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں زور و شور سے انتخابی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔
ریاست کے شہر مراد آباد کے بلاری علاقہ میں بی اسی پی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مغربی اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے انچارج شمس الدین راعن نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بجنور سے بی ایس پی کے رکن پارلیمان گریش چندر بھی موجود تھے۔
ایس پی کے رکن پارلیمان گریش چندر نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں اگر بی ایسں پی بر سر اقتدار آتی ہے تو تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے گا۔