رچنا چوہان نے اپنے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کے دوسری لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے میرے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا ہے اور مجھے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے۔ اس معاملے میں میں نے سول لائن تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
مرادآباد- شوہر نے بھیجا طلاق کا نوٹس - ای ٹی وی بھارت کی خبر
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے تھانہ سول لائن کی رہنے والی رچنا چوہان کی شادی تقریبا چار سال پہلے ہندو رسم و رواج کے مطابق اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال کے باشندہ سنجے سنگھ چوہان سے ہوئی تھی۔ سنجے سنگھ چوہان سی آر پی ایف میں تعینات ہیں اور اس وقت تریپورہ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجا ہے۔
مرادآباد- شوہر نے بھیجا طلاق کا نوٹس
رچنا چوہان نے پولیس پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد بھی میرے شوہر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
میری دو بیٹیاں ہیں اور میں بہت وقت سے اپنے گھر پر ہی رہ رہی ہوں۔ میں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور اپنے گھر جانا چاہتی ہوں لیکن اس معاملے میں پولیس میری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے۔