اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: تریپورہ کے پُرامن فضا کو مکدر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ - مراد آباد ای ٹی وی بھارت خبر

تری پورہ میں چند ہندو تنظیموں کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہوئے پُر تشدد واقعات کے خلاف احتجاج کے دوران مساجد ،مسلمانوں کے مکان اور دکان پر حملے کئے۔ جس کے سبب وہاں کے مسلمانوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

کاروائی کا مطالبہ
کاروائی کا مطالبہ

By

Published : Oct 31, 2021, 7:52 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد ڈی ایم دفتر میں اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی سکریٹری افسر علی انصاری کی قیادت میں ڈی ایم کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے تریپورہ میں مساجد، مزار،مسلمانوں کے مکان اور دکان پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کاروائی کا مطالبہ

تری پورہ میں چند ہندو تنظیموں کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہوئے پُر تشدد واقعات کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے مساجد،مسلمانوں کے مکان اور دکان پر حملے کئے۔ جس کے سبب وہاں کے مسلمانوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جبکہ پولیس، ریاستی حکومت اس معاملہ پر خاموش ہے۔
مزید پڑھیں:

اورنگ آباد: تری پورہ میں جاری تشدد کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج


اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے تری پورہ حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے تشدد کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی کرے۔ اور متاثرین کو ہوئے نقصان کا معاوضہ ریاستی حکومت اداکرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details