اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد-گاؤں میں اب بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری - etv bharat news

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تحصیل بلاری بلاک کندرکی کے گاؤں رتن پور کلاں میں پنچایت انتخابات کے بعد لوگوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وجہ سے مقامی لوگوں میں اب خوف پیدا ہو چکا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اس گاؤں میں پنچایت انتخابات کے بعد تقریبا پچیس سے تیس موتیں ہو چکی ہیں۔

Moradabad: Death toll continues in village
مرادآباد-گاؤں میں اب بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

By

Published : May 22, 2021, 5:23 PM IST

مقامی لوگوں نے گاؤں میں ہو رہی مسلسل ہلاکتوں کی اطلاع ضلع محکمہ صحت کو بھی دی لیکن ضلع صحت محکمہ کی طرف سے ابھی تک کوئی سنوائی نہیں کی گئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گاؤں کے پردھان نزاکت علی نے بتایا کہ گاؤں میں موجود ہسپتال پر بھی تالے لگے رہتے ہیں۔

ویڈیو

گاؤں کے مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنچایت انتخابات میں کھڑے دو گرام پردھان کے امیدواروں کی بھی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار محکمہ صحت سے کچھ ڈاکٹر آئے تھے اور اس کے بعد کوئی بھی اس گاؤں کا حال معلوم کرنے نہیں آیا۔

مقامی لوگ

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ اور ضلع صحت محکمہ اس گاؤں میں ایک میڈیکل کیمپ لگائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی جائے۔ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ آخر اتنی موتیں کیوں ہو رہی ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details