مرادآباد کمشنر گیٹ پر ضلع کانگریس کمیٹی مرادآباد کے 'جَن سَمَسِّیا نِستارَن پرکوشٹھ' کے ضلع صدر شاکر علی رائنی کی قیادت میں مسحتقین خواتین نے راشن کی کالا بازاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کمشنر کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دنکاتی میمور سپرد کیے'۔
مرادآباد: راشن کارڈ کے لیے احتجاج، وزیر اعلی کے نام میمورنڈم - افسران ان سے رشوت مانگتے ہیں
ریاست اترپردیش کے مرادآباد کمشنر آفس کے سامنے کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے راشن کارڈ سمیت دو نکاتی مطالبات کا ایک میمورنڈم وزیر اعلی کے نام کمشنر کو سپرد کیا۔
مرادآباد: راشن کارڈ کے لیے احتجاج، وزیر اعلی کے نام میمورنڈم
احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں راشن کارڈ فراہم کرے۔ احتجاج میں ایسی خواتین بھی شامل تھی جن کا کہنا تھا کہ آج تک ان کے راشن کارڈ بنے ہی نہیں، جب وہ راشن کارڈ بنانے کے لیے سرکاری دفاتر جاتے ہیں تو افسران ان سے رشوت مانگتے ہیں'۔
اس موقعے پر سبھی خواتین نے راشن کارڈ جلد از جلد بنائے جائیں اور انہیں راشن مہیّا کرایا جانے کا مطالبہ کیا'۔