پولیس کے مطابق مرادآباد کے عیدگاہ میدان میں مسلسل جاری احتجاجی مظاہرے کے درمیان چند افراد سی اے اے کے تعلق مثبت اشتہار اور بیداری پھیلانے کے لیے پہنچے تھے جہاں مظاہرین نے ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیے اور ان کے ساتھ ہاتاپائی کی'۔
مبینہ طور پر سی اے اے بیدای ٹیم پر حملہ خیال رہے کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسی ضمن میں مرادآباد کے عیدگاہ میدان میں بھی مسلسل 12 دنوں سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس متنازع شہریت ترمیمی قانون کو واپس لے، جبکہ حکومت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ سی اے اے کی شہریت چھینے والا قانون نہیں بلکہ شہریت دینے والا قانون ہے۔
وہیں مظاہرین کا کہنا ہے انہیں کسی کی شہریت دینے سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ بھارتی آئین کی روح کی بقا کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ کیونکہ بھارتی آئین کے مطابق مذہب کی بنیاد پر کسی کو کوئی فوقیت نہیں۔ تو پھر ایک مذہب کے بیناد پر شہریت دینا بھارتی آئین کے خلاف ہے جس لیے وہ لوگ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں'۔
بہر کیف پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور آگے کی کارروائی جاری ہے'۔