اردو

urdu

By

Published : Jun 23, 2020, 12:35 PM IST

ETV Bharat / city

مرادآباد: اسکول کی فیس معافی کا مطالبہ

لاک ڈاؤن کے دوران نجی اسکولوں میں تین مہینے کی فیس معافی کے علاوہ مختلف مطالبات کے متعلق عام آدمی پارٹی نے ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا ہے۔

moradabad
moradabad

اتر پردیش کے مرادآباد کے کلکٹریٹ دفتر گیٹ پر عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر حاجی جابر حسین اور پارٹی کے کارکنوں نے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعے اسکول فیس معافی کے متعلق ایک میمورینڈم وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے میمورینڈم کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کی تین مہینوں کی فیس معاف کی جائے۔ میمورنڈم میں اترپردیش کے سبھی پرائیویٹ اسکولوں میں این سی آر ٹی (NCRT) کی کتابیں پڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کی آن لائن پڑھائی پر روک لگائی جائے کیونکہ یہ صرف فیس لینے کا ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں جب تک کرونا وبا پوری طرح ختم نہ ہو جائے تب تک اسکول کھولنے پر پابندی جاری رکھنے کا مطالبہ بھی پارٹی نے کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details