ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے شیعہ عالم دین اور مسلم شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا شفیع اصغر عرف نجمی سے بات کی۔ مولانا شفیع اصغر نے بتایا کہ' رواں برس انتظامیہ کی جانب سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ ” امام بارگاہوں میں 5 لوگوں سے زیادہ مجلس میں شرکت نہیں کر سکتے لہٰذا ہماری حکومت سے درخواست ہےکہ کم از کم 10 محرم الحرام کو 50 افراد کے ساتھ کربلا میں تعزیہ دفن کرنے کی اجازت دی جائے”۔
وہیں شیعہ عالم دین مولانا سید مشیر حسین نقوی نے کہا کہ' پورے ملک سے ہر مذہب و ملت کے افراد امام حسین علیہ السلام کا غم مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ” محرم کوئی تہوار نہیں ، بلکہ یہ ظلم کے خلاف ایک تحریک ہے جو حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے مظالم کے خلاف کربلز میں بلند کیا اور جام شہادت نوش فرمائی”۔