وزیراعظم نریندر مودی کے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کیے جانے سے پورا ملک تھم سا گیا ہے جو جہاں تھا وہیں رہ گیا ہے جیسے جیسے لاک ڈاؤن کے دن گزرتے گئے ویسے ہی غریب اور بے سہارا لوگوں کی روزی روٹی کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران حکومت کی امداد زمین پر کم دکھائی دے رہی ہے اور مختلف غیر سرکاری تنظیم لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔
اتر پردیش کے مرادآباد کے کندرکی اسملبی حلقہ کے تحت کسان پبلک انٹر کالج لوگوں کی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔ یہ اقلیتی ادارہ ہر روز اپنے خرچے سے تقریبا دو سو لوگوں کا کھانا تیار کرکے لوگوں کو تقسیم کر رہا ہے۔
اقلیتی ٹرسٹ غریبوں کو پہنچا رہا ہے کھانا یہ ادارہ ان تمام لوگوں کو کھانا مہیا کرا رہا ہے جو ضرورتمند ہیں۔ اس میں بڑی تعداد میں یومیہ مزدور اور دوسرے غریب لوگ ہیں، جنہیں کھانا مہیا کرایا جا رہا ہے۔
کندرکی اسمبلی حلقہ کے قریب گاؤں میں جا کر ٹرسٹ کے کارکنان کھانا تقسیم کر رہے ہیں اور بینک سے 500 روپے لینے کے لئے لمبی قطار میں لگے لوگوں کو بھی پبلک انٹر کالج کے ممبران کھانا پہنچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔
آئی ٹی این ٹرسٹ جس کے زیر انتظام کالج چلایا جاتا ہے اس کے صدر عارف ترکی نے کہا کہ ہم علاقے کے ان جگہوں تک کھانا پہنچاتے ہیں جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ فون بھی کرتے ہین کہ ان کے علاقے میں کچھ غریب بھوکے ہیں تو وہاں ٹرسٹ کے لوگ جاکر کھانا پہنچا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن دھن منصوبہ کے تحت جو رقم حکومت کی جانب سے لوگوں کو فراہم کی گئی ہے، اس کو نکالنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ قطار میں لگے ہوتے ہیں۔ ہم ان لوگوں تک کھانا پہنچاتے ہیں۔
ٹرسٹ کے صدر نے کہا کہ کھانا تقسیم کرنے کے دوران عوامی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔