ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ بھوج پور کے گاؤں لالو والا میں تقریبا پانچ برس پہلے 'پیےجل یوجنا' کے تحت ایک پانی کی ٹنکی بنائی گئی تھی۔لیکن پانی کی ٹینکی کے بننے کے بعد سے اب تک اس ٹنکی کو لوگوں کے لیے شروع نہیں کیا گیا۔
مرادآباد: مطالبات کے پیش نظر ڈی ایم سے ملاقات - اپنے مطالبات کو پورہ کیے جانے کی اپیل
مرادآباد کے تھانہ بھوج پور علاقے کے لوگوں نے ڈی ایم راکیش کمار سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات کو پورہ کیے جانے کی اپیل کی۔
مطالبات کے پیش نظر ڈی ایم سے ملاقات
مقامی لوگوں نے ڈی ایم راکیش کمار سے یہ مطالبہ کیا ہےکہ' گاؤں پورن پور میں گھروں کے بیچ و بیچ 11000 واٹز بجلی کے تار گزرتے ہیں، کئی بار اس کی زد میں آکر لوگوں کی موت ہوئی ہے کئی جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ لہذا ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ اس تار کی جلد از جلد مرت کرائی جائے تاکہ آئے دن حادثات سے لوگ بچ سکیں۔
مزید پڑھیں: