ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات پہنچے مولانا سید سیف عباس نقوی نے مزید کہا کہ سعودی اسرائیل کے ساتھ مل کر مسلمانوں کی پیٹھ پر وار کر رہا ہے۔ اسرائیل دہشت گردی کا ملک ہے، جو ہم برابر کہتے آرہے ہیں۔ فلسطینیوں کا جس طرح سے خون بہایا جا رہا ہے وہ بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔
سبھی مسلم ملکوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہیے اور اس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ آج فلسطین کی حمایت وہی کر رہا جو قربلا کا حمایتی ہے۔ جیسے ایران فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہیے: مولانا سید سیف عباس نقوی - اسرائیل دہشت گردی کا ملک
شیعہ چاند کمیٹی کے صدر اور شیعہ رہنما مولانا سید سیف عباس نقوی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت میں اسرائیل کے ذریعہ فلسطین پر ہوئے حملے پر کہا کہ سعودی اب سب سے بڑا یہودی ملک ہو گیا ہے۔ سعودی یہودیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
بھارت کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکولر اگر کوئی ملک ہے تو وہ انڈیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کبھی بھی اسرائیل کی حمایت نہیں کی۔ سعودی عرب کے تعلق سے مولانا نے کہا کہ صرف باتوں سے کام نہیں چلیگا بلکہ اسے کھل کر اسرائیل کی حمایت کرنی ہوگی۔
سعودی عرب صرف کاغذ کارروائی کر اسرائیل کی مخالفت کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب کو کھل کر مخالفت کرنی چاہیے۔ مسلمانوں کے ٹھیکیدار کہے جانے والے سعودی اب کہاں ہے۔ فلسطینیوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور سعودی عرب چپ ہے۔