ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور کے نجیب آباد درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ کے سابق سیکریٹری قیصر باقری کے والد کے ایصال ثواب کی مجلس کو خطاب کرنے پہنچے شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے ماں باپ کی اہمیت اور احترام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنے والدین کا احترام کرنا چاہیے۔
مرادآباد میں مولانا کلب جواد نے مجلس کو خطاب کیا
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نے کہا کہ اگر کوئی بیٹا اپنے باپ کو اپنے ہاتھوں سے کچھ دیتا ہے تو دیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بیٹے کے ہاتھ نیچے کی طرف ہوں اور باپ کے ہاتھ اوپر کی طرف ہوں اگر بیٹے کے ذریعہ باپ کو دی گئی کوئی بھی چیز اگر باپ اس کو قبول کر لیتا ہے تو باپ کا تمہارے اوپر احسان ہے۔
شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے اس مجلس کو ریاست اتر پردیش کے مرادآباد آزاد نگر امام بارگاہ میں خطاب کیا۔ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اگر کوئی بیٹا اپنے باپ کو اپنے ہاتھوں سے کچھ دیتا ہے تو دیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بیٹے کے ہاتھ نیچے کی طرف ہوں اور باپ کے ہاتھ اوپر کی طرف ہوں اگر بیٹے کے ذریعہ باپ کو دی گئی کوئی بھی چیز اگر باپ اسکو قبول کر لیتا ہے تو باپ کا تمہارے اوپر احسان ہے نہ کہ تمہارا باپ کے اوپر احسان۔
مولانا نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اپنے والدین کے ساتھ احسان کرو۔ قرآن میں والدین کے حوالے سے جہاں بھی اللہ نے اپنی عبادت کا حکم دیا ہے اس کے فوراً بعد اپنے والدین کے ساتھ احسان کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اللہ کی رِضا والدین کی رضا میں ہے۔