اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرداباد: حضرت امام حسینؑ کے سفرِ کربلا کی یاد میں مجالس کا انعقاد

ملک بھر میں امام بارگاہوں اورعبادت گاہوں میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السّلام کے کربلا کے سفر کے تعلق سے مجلس و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے 28 رجب کو مدینہ سے کربلا کے لئے سفر کیا تھا۔

حضرت امام حسین کے سفرکربلا کی یاد میں مجالس کا انعقاد
حضرت امام حسین کے سفرکربلا کی یاد میں مجالس کا انعقاد

By

Published : Mar 14, 2021, 6:22 PM IST

اس تعلق سے اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں آزاد نگر میں واقع امام بارگاہ میں ہر برس کی طرح اس برس بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس کو مولانا فرمان حیدر نے خطاب کیا اور مرثیہ خوانی کے فرائض عباس حیدر زیدی اور ان کے ہمنواؤں نے انجام دیئے۔

مرداباد: حضرت امام حسین کے سفرکربلا کی یاد میں مجالس کا انعقاد



مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فرمان نے کہا کہ' نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام نے 28 رجب کو مدینہ سے کربلا کے لئے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ اس سفر میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ خواتین اور چھوٹے بچّے بھی شامل تھے۔

امام کا یہ قافلہ دو محرم کو کربلا واردہوا۔ محرم کی سات تاریخ کو ان پر پانی بند کردیا گیا اور دسویں محرم کو یعنی روز عاشورہ امام حسین علیہ السلام کو ان کے انصار اولاد اور اصحاب کے ساتھ شہید کردیا گیا۔

مجلس کے بعد آزاد نگر کی مقامی انجمن نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی۔ نوحہ خوانی کے فرائض راجو نے انجام دیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details