اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرنٹ لگنےسےلائن مین کی موت - لائین مین کی کرنٹ سے موت

بجنور میں ارون کمار نامی بجلی لائین مین پول پر چڑھ کر بجلی لائن کو درست کر رہا تھا کہ اس دوران بجلی لائن بند ہونے کے بعد اچانک تاروں میں کرنٹ آگیا جس کی وجہ سے اسکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

linemans-death-due-to-current
کرنٹ لگنےسےلائن مین کی موت

By

Published : Feb 7, 2020, 3:32 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:55 PM IST

اترپردیش کے بجنور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

بجنور میں ارون کمار نامی بجلی لائین مین پول پر چڑھ کر بجلی لائن کو درست کر رہا تھا کہ اس دوران بجلی لائن بند ہونے کے بعد اچانک تاروں میں کرنٹ دوڑ پڑا جس کی وجہ سے اسکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

کرنٹ لگنےسےلائن مین کی موت
اہل خانہ نے فوت ہونے والے کی لاش کو بجلی محکمہ کے سامنے رکھ کر معاوضے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔گاوں کے مکھیا نے کہا کہ محکمہ بجلی معاوضہ ادا کرنے سے پس و پیش کررہا ہے، پہلے ایک لاکھ بعد میں دو لاکھ پھر تین لاکھ تک ادا کرنے پر راضی ہوئے جبکہ اس طرح کے واقعے میں پانچ لاکھ روپئےمحکمہ کو ادا کرنا ہوتا ہے۔بجلی لائن مین کے فوت ہونے اس طرح کے واقعات دردناک ہیں، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے محکمہ کو اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ جب لائن مین بجلی کے پول پر چڑھتا ہے تو اس وقت زندگی ہوتی ہے اور خدا نخوستہ ان تارروں میں کسی غلطی کی وجہ کرنٹ آجائے تو لمحوں میں اس کی دردناک موت ہوجاتی ہے۔اس وقعے سے افراد خاندان بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے میں ان کے معاوضے کی رقم کو فوری جاری کرنے کا نظم ہونا ضروری ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details