اترپردیش کے مرادآباد میں ایمبولنس سرویس 108 کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایک مریض کو موٹر رکشے کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا اس واقعہ کی ویڈیو پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مرادآباد: ایمبولنس کی عدم فراہمی، مریض کو موٹر رکشے پر ہسپتال پہنچانا پڑا - ایمبولنس سرویس 108
مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے کے لیے حکومت کی جانب سے ایمبولنس سرویس 108 فراہم کی جاتی ہے تاہم اکثر مریضوں کو یہ سہولت دستیاب نہیں ہورہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مراد آباد کے ایک مریض کو ہسپتال پہنچانے 108 پر ایمبولنس کی فراہمی کےلیے کال کیا گیا لیکن کافی دیر تک انتظار کرنے کے باوجود ایمبولنس نہیں پہنچی جب کہ مریض کی طبیعت مزید بگڑنے لگی جس کے بعد مریض کو موٹر رکشے کے ذریعہ 20 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے ہسپتال پہنچایا گیا۔
- یہ بھی پڑھیں:مرادآباد- ظفر اسلام سے خاص بات چیت
موٹر رکشے کے ذریعہ سول لائن ہاسپٹل پہنچنے کے بعد مریض کے ایک رشتہ دار محمد عمران نے بتایا کہ ایمبولنس کی عدم فراہمی کے بعد سخت مشکلات میں موٹر رکشے کے ذریعہ 20 کلو میٹر کا سفر طے کرکے مریض کو ہسپتال لایا گیا۔ اس پورے واقعہ پر عوام کا سخت ردعمل سامنے آرہا ہے اور حکومت سے ایمبولنس سرویس 108 کو کارکرد بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔