اردو

urdu

ETV Bharat / city

مراد آباد میں مٹی سے بنے برتن کی مانگ میں اضافہ - मिट्टी के बर्तन

کورونا کے وقت میں لوگ فریج کے پانی کے بجائے مٹی کے برتن میں رکھے پانی کو فوقیت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان دنوں مٹی کے برتن کی خریداری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

increase in demand of clay pot in moradabad
مرادآباد میں مٹی سے بنے برتن کی مانگ میں اضافہ

By

Published : Oct 3, 2021, 4:18 PM IST

ایک زمانے میں پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مٹی سے بنے برتنوں کا استعمال کیا جاتا تھا، جو صحت کے لیے بھی فائدے مند ہوتا تھا، لیکن دور جدید میں ان برتنوں کی جگہ فریج نے لے لی۔ اس کی وجہ سے مٹی سے بنے برتن میں پانی کا رواج ختم سا ہو گیا ہے۔ لیکن اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ان کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مرادآباد میں ان دنوں مٹکوں کو استعمال ہوتا ہے، جس سے ان مٹی سے برتن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

مرادآباد کچہری روڈ پر کئی ایسی قدیمی دوکانیں ہیں، جہاں پر آج بھی مٹی سے بنے مٹکے اور سراہیوں کی فروخت خوب ہوتی ہے۔ آج کل پانی کی ٹوٹیاں لگے برتن خوب فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پالیتھین فری سرینگر بنانے کا خواب کیا واقعی شرمندہ تعبیر ہوگا

کورونا وبا کے اس دور میں لوگوں کا ماننا ہے کہ مٹکے کے پانی سے کئی فائدے ہوتے ہیں۔ فریج کے زیادہ ٹھنڈے پانی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ گلے کے انفیکشن اور چھوٹی چھوٹی وائرل جیسی وبائی بیماریوں کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ جس کے سبب ان برتنوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details