اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد میں حکومت کے تعاون سے 60 جوڑوں کی ہوئی شادی

اترپردیش کے مرادآباد کے وکاس کھنڈ بلاک میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقلیتی طبقے کی طرف سے 15 جوڑوں کی شادی ہوئی۔ یہ پروگرام ''مکھیہ منتری ساموہک وواہ سماروہ'' کے بینر تلے ہوا۔

In Moradabad mass wedding by Government
In Moradabad mass wedding by Government

By

Published : Oct 12, 2021, 12:37 PM IST

Updated : Oct 12, 2021, 12:49 PM IST

مرادآباد: ''مکھیہ منتری ساموہک وِواہ سماروہ'' کے تحت مرادآباد کے وکاس کھنڈ بلاک میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکاس کھنڈ بلاک کے تقریباً 60 جوڑوں کے رجسٹریشن کئے گئے تھے۔ جس میں سے 15 اقلیتی طبقے سے تھے۔ جن جوڑوں کے رجسٹریشن کئے گئے تھے ان لوگوں کی اجتماعی شادیاں ہوئیں جہاں ایک طرف دولہا دلہن کے پھیرے ہورہے تھے اور وید منتر پڑھے جارہے تھے، تو وہیں دوسری طرف جوڑوں کے نکاح کے دوران تلاوت قرآن کی آواز آرہی تھی۔

مرادآباد میں حکومت کے تعاون سے 60 جوڑوں کی ہوئی شادی
مسلم جوڑوں کی شادی مسلم رسم و رواج کے مطابق کی گئی۔ اجتماعی شادی کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بی جے پی راجیہ سبھا رکن پارلیمان سید ظفر اسلام نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور سبھی دولھا دلہن کو دعاؤں سے نوازا۔
مرادآباد میں سرکار کی طرف سے 60 جوڑوں کی ہوئی شادی


مولانا عبد السلام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ''مکھیہ منتری ساموہک وواہ سماروہ'' کے تحت تقریباً 15 نکاح مسلم رسم و رواج کے مطابق پڑھائے اور انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیاں ہونے سے فضول خرچی کم ہوتی ہے۔
گرام وکاس ادھیکاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سبھی جوڑوں کو تحفے کے طور پر 51000 ہزار روپیہ کی رقم اور ایک سند دی گئی۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 12:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details