اردو

urdu

ETV Bharat / city

Nishchalanand Saraswati: نشچلانند کا متنازع بیان، کہا یوپی میں تین پاکستان بن جائیں گے - ayodhya issue

اترپردیش کے مرادآباد میں منعقد ایک مذہبی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی رہنما سوامی نشچلانند سرسوتی (Swami Nishchalanand Saraswati) نے کہا کہ اگر ایوھیا مندر کے لیے مسلمانوں کو دوسری جگہ زمین دی گئی ہے اور آنے والے وقت میں کاشی، متھرا کے لئے بھی مسلمانوں کو زمین دی جاتی ہے تو اترپردیش کے اندر تین پاکستان بن جائیں گے۔ اس لیے یوگی اور مودی (Yogi and Modi) کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Swami Nishchalanand
Swami Nishchalanand

By

Published : Nov 26, 2021, 12:29 PM IST

مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ریلوے اسٹیڈیم میں مذہبی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مذہبی جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر سوامی نشچلا نند سرسوتی (Swami Nishchalanand Saraswati) نے شرکت کی۔ نشچلانند سرسوتی نے اس موقع پر ایک متنازع بیان میں کہا کہ "مودی یوگی الرٹ ہو جائیں۔ متنازع مقامات کے بدلے اگر مسلمانوں کو زمین دی گئی تو یوپی میں 3 پاکستان بن جائیں گے''۔

ویڈیو دیکھیے
نشچلانند سرسوتی (Nishchalanand Saraswati) نے مزید کہا اگر سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ (Narasimha Rao) کی حکومت کے وقت اگر میں نے رامالے ٹرسٹ کے کاغذات پر دستخط کر دیے ہوتے تو رام مندر تو بن گیا ہوتا، ساتھ ہی مندر کے آس پاس مسجد بھی بن گئی ہوتی۔ اس وقت میں نے دستخط نہیں کئے۔ اس لیے ایودھیہ میں آج مندر بن رہا ہے۔ ایودھیہ میں رام مندر کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔ مندر کے تعمیر کا کریڈٹ یوگی اور مودی کو لینا چاہیے۔ مجھے اس کا کریڈٹ نہیں لینا ہے۔


نشچلانند سرسوتی (Swami Nishchalanand Saraswati) نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا جس طرح سے رام ایودھیہ مندر سے 25 کلو میٹر دور تحفہ کے طور پر مسلمانوں کو مسجد کی زمین دی ہے۔ اگر اسی طرح متھرا اور کاشی میں بھی تحفہ کے طور پر مسجد کی زمین دی جاتی ہے، تو وہ دن دور نہیں جب اترپردیش میں 3 نئے پاکستان بن جائیں گے۔ مودی اور یوگی ساودھان ہوجائیں نہیں تو آپ اتر پردیش میں 3 نئے پاکستان دینے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details