اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند خواتین یونٹ کی جانب سے 18 فروری تا 28 فروری تک پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں، مرادآباد سے امیر حلقہ فاطمہ مصباح نے بتایا کہ 'ہم جگہ جگہ پروگرام منعقد کر عوام میں بیداری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'
مرادآباد: 'مثالی سماج کے قیام کے لئے مثالی خاندان کا ہونا لازمی ہے' انہوں نے مزید کہا کہ 'مثالی سماج کے قیام کے لئے مثالی خاندان کا ہونا لازمی ہے کیونکہ خاندان ہی سماج کی بنیاد ہے۔ اگر ہم اپنے بھارتی سماج کی خاندانی صورت حال کو دیکھیں تو کئی پہلوؤں سے اس میں تصحیح کی ضرورت ہے۔' امیر حلقہ مرادآباد فاطمہ مصباح نے بتایا کہ 'خاندان میں اخلاقی اقدار کو قائم کرنے کے لئے ملکی سطح پر جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے مضبوط خاندان مضبوط سماج کے نام سے مہم چلائی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد خاندان کے ہر فرد کو اس کی ذمہ داری سے روشناس کرانا ہے۔'
مزید پڑھیں:نوئیڈا: پرینکا گاندھی کے پیغامات پر مبنی کیلینڈرز تقسیم کرنے کا ہدف
مرادآباد جماعت اسلامی کی امیر حلقہ فاطمہ مصباح نے میڈیا سے بتایا کہ' ہماری یہ مہم 18 فروری سے شروع ہوئی ہے جو 28 فروری تک جاری رہے گی۔