اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سماجی انصاف کے لیے حضرت علی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا' - انصاف اور سماجی ہم آہنگی

امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

hazrat ali spread social justice
hazrat ali spread social justice

By

Published : Feb 25, 2021, 10:52 PM IST

اتر پردیش کے مرادآباد میں 13 رجب کی شب حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر گھر گھر منقبت و قصیدے کی محفل کا انقعاد کیا جا رہا ہے۔ جہاں حضرت علی علیہ السلام کی شان میں قصیدے پڑھے جارہے ہیں ان کی تعلیمات کو عام کرنے پر عزم کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

ویڈیو


یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین مرادآباد ایونٹ کے سرپرست اور سینئر صحافی سنتوش گپتا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے حضرت علی کے یوم والادت پر تمام باشندوں کو مبارک باد پیش کی اور بتایا کہ حضرت علی پوری دنیا کے لیے انسانیت اور تعلیم کا پیغام لے کر آئے۔' انہوں نے لوگوں کو تعلیم کے راستے پر چلنے کی ہدایت دی۔

حضرت علی کو ماننے والے ایک مذہب اور برادری کے ہی نہیں بلکہ ہر انسان حضرت علی کے بتائے راستے پر چلتے ہیں۔ حضرت علی نے نہج البلاغہ میں سماجی انصاف اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔ سماجی انصاف کے لیے حضرت علی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سنتوش گپتا نے مزید کہا کہ حضرت علی پوری دنیا کے لیے ہدایت بن کر آئے اگر کوئی بھی انسان ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتا ہے تو وہ دنیا کا ایک کامیاب انسان ہوگا، کبھی بھی خرافات پیدا نہیں ہوگی، آپس میں بھائی چارہ قائم ہوگا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details