اس عظیم اتحاد کی میٹنگ میں مولانا سلمان ندوی، مولانا توقیر رضا سمیت تقریباً 41 تنظیموں نے شرکت کی۔ اس عظیم اتحاد کی کوشش ہے کہ ریاست کے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی طبقے کے ووٹ منتشر نہ ہونے پائیں، جس کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش ہے۔
پروگرام میں پہنچے اتحاد ملت کونسل کے نیشنل صدر مولانا توقیر رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں سماج وادی کے سامنے کیا کیا ظلم ہوئے۔ لوگوں کے ساتھ کس طرح کی زیادتیاں اور نا انصافیاں ہوئیں، 2017 میں سب نے دیکھا۔