اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواتین کی قرآنی تعلیمات کے لیے 'درس قرآن سنٹر' بہترین ذریعہ - درس قرآن سینٹر

ہفتہ واری چلنے والے درس قرآن میں انگلش میڈیم کی طالبات خاص طور پر دلچسپی لے رہی ہیں جو نسل نو کو قرآن کریم سے جوڑنے اور کتاب اللہ کے علم کے لیے کافی خوش کن ہے۔

خواتین کی قرآنی تعلیمات کے لیے درس قرآن سینٹر بہترین ذریعہ
خواتین کی قرآنی تعلیمات کے لیے درس قرآن سینٹر بہترین ذریعہ

By

Published : Feb 16, 2021, 7:38 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم رئیس رامپوری کلیان سنستھان کی جانب سے چلنے والا 'درس قرآن سنٹر' لڑکیوں و خواتین کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنے کا بہترین ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

ہفتہ واری چلنے والے درس قرآن میں انگلش میڈیم کی طالبات خاص طور سے دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس سینٹر کی سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں لڑکیوں نے قرآنی معلومات پر مشتمل اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

خواتین کی قرآنی تعلیمات کے لیے درس قرآن سنٹر بہترین ذریعہ

رامپور میں سماجی کارکن شریف الرحمن خاں کی سربراہی میں چلنے والی تنظیم 'رئیس رامپوری کلیان سنستھان' کی دیگر سرگرمیوں میں سے ایک اہم سرگرمی ہے درس قرآن سنٹر، جہاں بہت ہی منظم انداز میں لڑکیوں اور خواتین کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کیا جاتا ہے۔

درس قرآن سنٹر کے معلم مجدد ابن منظور بتاتے ہیں 'کہ یہاں لڑکیوں کو قرآن کریم کا لفظ بہ لفظ ترجمہ سکھانے کے ساتھ ہی تفسیر بھی پڑھائی جاتی ہے۔ انہیں قرآن کریم کے نکات بھی سمجھائے جاتے ہیں۔'

'رئیس رامپوری کلیان سنستھان' کی جانب سے چلنے والے اس سینٹر کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی اس سالانہ تقریب میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کرکے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

درس قرآن کے تعلق سے یہ تو برملا کہا ہی جائے گا کہ دینی فکر و شعور پیدا کرنے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تعلیمات طالبات و خواتین کو دینے سے نہ صرف ان کے گھرانوں میں رحمت و برکت کا نزول ہوگا بلکہ پورے معاشرے پر ہی اس کے کافی اچھے اثرات منتج ہوں گے۔

'رئیس رامپوری کلیان سنستھان' اور اس مقصد کو لے کر چلنے والی شخصیات کا یہ عمل نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details