اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ: چوروں کا شاطر گینگ پولیس کی حراست میں - غیر قانونی اسلحہ

امروہہ ضلع کے حسن پور کوتوالی پولیس نے چیکنگ کے دوران چوروں کے ایک شاطر گینگ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک کار، چرائے گئے سامان اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

امروہہ: چوروں کا شاطر گینگ پولیس کی حراست میں
امروہہ: چوروں کا شاطر گینگ پولیس کی حراست میں

By

Published : Dec 28, 2020, 10:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور کوتوالی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی اور چیکنگ کے دوران شاطر چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔

امروہہ: چوروں کا شاطر گینگ پولیس کی حراست میں

حسن پور کوتوالی میں پریس کانفرنس کے دوران اس کیس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ' پکڑے گئے تمام ملزمان شاطر قسم کے چور ہیں، جنہوں نے ضلع کے متعدد تھانہ علاقوں میں چوری کی وارداتیں انجام دی ہیں'۔

امروہہ: چوروں کا شاطر گینگ پولیس کی حراست میں

انہوں نے بتایا کہ' گذشتہ رات جب پولیس نے ایک پک اپ کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں بیٹھے بدمعاش فرار ہونے لگے، اور جب پولیس نے چوروں کا محاصرہ کیا تو ان چورو نے پولیس پر فائرنگ کردی، لیکن پولیس نے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے تین شاطر چوروں، راوی، ہیمراج اور نوید کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:میرٹھ میں گئو کشی کے الزام میں تین افراد گرفتار

ان کے دو ساتھی عثمان اور عشرت موقع سے فرار ہوگئے۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پکڑے گئے چوروں سے ایک پک اپ گاڑی، ایک چوری شدہ انجن، ایک جنریٹر، پانچ ہزار نقد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے، ان چوروں نے متعدد تھانہ علاقوں میں چوری کے واقعات انجام دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details