اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: آگ لگنے سے گھر کا سامان خاک - گھر کا سامان جل کر خاک

گھر کی مالکن افشاء نے بتایا کہ گھر میں رکھے سامان کے ساتھ تقریبا پندرہ ہزار روپے بھی جل گئے۔

آگ لگنے سے گھر کا سامان خاک
آگ لگنے سے گھر کا سامان خاک

By

Published : Sep 6, 2020, 10:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ایم ڈی اے کالونی کے آج ایک گھر میں اچانک آگ لگ جانے سے پورے گھر کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔ مقامی لوگ اور گھر والوں کے مطابق گیس سلینڈر لیک ہونے سے لگی آگ سے گھر کا سارا سامان جل گیا۔

آگ لگنے سے گھر کا سامان خاک
گھر کی مالکن افشاء نے بتایا کہ گھر میں رکھے سامان کے ساتھ تقریبا پندرہ ہزار روپے بھی جل گئے۔ آگ لگنے پر کالونی کے آس پاس کے لوگوں نے ہی آگ بجھائی۔ موقع پر فائر برگیڈئیر پہنچی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2020 کا شیڈول جاری


مکان مالک افشاء کا شوہر پھلوں کا ٹھیلا لگا کر اپنے اہل خانہ کا پیٹ بھرتا ہے۔ مکان مالک کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامہ ان کو معاوضہ دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details