سابق ریاستی وزیر فاروق حسن مرادآباد پہنچنے پر سماج وادی پارٹی کے کارکن اور عہدیداروں نے فاروق حسنFarooq Hassan کی گل پوشی کی اوراستقبال کیا۔
فاروق حسن نے بتایا کہ یوپی مانگے اکھلیش نعرے کے تحت آج ہم مرادآباد پہنچے ہیں۔ فاروق حسن نے کہا سماجوادی پارٹی کی حکومت میں عوام کے لیے چلائے گئے منصوبوں کو بتانے کے لئے ہم عوام کے بیچ پہنچ رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کی اکھلیش یادو کی حکومت میں عوام کو سہولیات دینے کے لئے جو منصوبے بنائے گئے تھے موجودہ حکومت نے ان منصوبوں کا نام بدل کر ہمارے کام کو اپنا بتا رہی ہے۔