گیراج کے مالک دلشاد حسین کا کہنا ہے کہ رات میں تقریباً تین بجے آگ لگی اور وہاں موجود تقریبا 7 موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہوگئی جن کی کل قیمت آٹھ لاکھ تھی۔
شارٹ سرکٹ سے دکان میں لگی آگ - coat road
ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے علاقے کوٹ روڈ میں ایک موٹر سائیکل گیراج میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔

شارٹ سرکٹ سے دکان میں لگی آگ
دلشاد کے مطابق انھیں رات میں یہ اطلاع ملنے تک دوکان میں رکھی 7 موٹر سائیکلیں اور باقی سامان جل کر خاک ہو چکا تھا۔
حالانکہ علاقے کے لوگوں نے آگ کو دیکھتے ہی فائر بریگیڈ کو مطلع کردیا تھا جس کے بعد فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کیا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
شارٹ سرکٹ سے دکان میں لگی آگ