ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر تقریبا 27 دنوں سے پکاباغ میں سی اے اے کے خلاف خواتین کے مسلسل احتجاجی مظاہرہ میں سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے بھی شرکت کی اور انھوں نے شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ حکومت اصل مسائل سے عوام کو موڑ کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب حکومت عوام کو روز گار دینے میں ناکام ہوگئی ہے تو اس کو چھپانے کے لیے عوام کو مذہب کے نام پر لڑا رہی ہے تاکہ عوام اپنے حقوق کا مطالبہ نہ کر سکیں۔
سابق گورنر نےکہا کہ مسلمان صرف ﷲ سے ڈرتا ہے، نہ پولیس سے نہ گولی سے نہ مقدمہ سے اور نہ جیل سے ڈرتا ہے۔