مرادآباد: ایڈم اینڈ ایویز کنوینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹراجمل سے خاص بات چیت - ہمیں تعلیم سے دور نہیں بھاگنا چاہیے
مرادآباد ایڈم اینڈ ایویز کنوینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر اجمل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 'تعلیم حاصل کرنا ہر فرد پر ہر حال میں ضروری ہے. ہمیں تعلیم سے دور نہیں بھاگنا چاہیے۔
ایڈم اینڈ ایویز کون وینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹراجمل سے خاص بات چیت
اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ایڈم اینڈ ایویز کنوینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر اجمل نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ تعلیم کا حاصل کرنا ہر فرد پر ہر حال میں ضروری ہے۔ اسی لیے ہمیں تعلیم سے دور نہیں بھاگنا چاہیے۔ یوپی بورڈ کے امتحانات پر خاص توجہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہونے والے یوپی بورڈ کے امتحانات کی تیاری طلبہ کو پوری محنت اور لگن کے ساتھ کرنی چاہیے اور طلبہ یہ فکر نہ کریں کہ رمضان میں امتحان کس طرح دیا جائے گا کیونکہ رمضان کا روزہ ہمیں مضبوط بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس سے قبل بھی بہت سے امتحانات رمضان کے مہینے میں آتے رہے ہیں مگر رمضان کے مہینے میں امتحان دینے سے کسی بھی طالب علم کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی۔ طلبہ کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' وہ امتحان کی تیاری اچھے سے کریں۔ رمضان میں سحری کے وقت پانی جوس وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں جن سے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔'