اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد:عید گاہ میں پرندوں کو دانہ پانی ڈالنے اجازت طلب کی گئی - مرادآباد میں مسلسل کرونا متاثرین کی تعداد

مرادآباد ضلع کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے سبب ہاٹ اسپاٹ قراردیا گیا جن میں عید گاہ بھی شامل ہے جہاں بیشمارپرندے رہتے ہیں، علاقے کے لوگوں نے دن میں کسی وقت پندرہ منٹ عید گاہ کھولنے کی اجازت طلب کی ہے تاکہ ان پرندوں کو دانہ پانی ڈالہ جا سکے۔

عید گاہ میں پرندوں کو دانہ پانی ڈالنے اجازت طلب کی گئی
عید گاہ میں پرندوں کو دانہ پانی ڈالنے اجازت طلب کی گئی

By

Published : Jun 21, 2020, 6:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں مسلسل کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

عید گاہ میں پرندوں کو دانہ پانی ڈالنے اجازت طلب کی گئی

کرونا وائرس وبا کے پیش نظرمرادآباد کے کئی علاقے کو ہاٹ اسپورٹ بنا یا گیا ہے، جس کے سبب ان علاقوں میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مراد آباد کے ہارٹ اسپارٹ علاقے میں عید گاہ بھی شامل ہے جہاں تالہ بند ہے اور پولیس تعینات ہے۔ عید گاہ کے آس پاس رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کی عید گاہ کے اندر میدان میں بہت سے پرندے رہتے ہیں ان پرندوں کو دانہ پانی یہی مقامی لوگ صبح اور شام ڈالتے ہیں لیکن عید گاہ کے گیٹ پر تالہ لگنے اور پولیس کی تعیناتی کے سبب کوئی بھی عید گاہ کے اندر نہیں جا سکتا۔

مزید پڑھیں:لداخ تنازع: راج ناتھ سنگھ نے صورتحال کا جائزہ لیا

رئیس احمد پٹھان نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر مرادآباد کے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم دیا ہے کہ' دن کے کسی حصہ میں صرف پندرہ منٹ کی اجازت عید گاہ میں جانے کی دی جائے تاکہ وہاں رہنے والے پرندون کو دانہ پانی ڈالا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details