ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہاں تین روز کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔تاکہ اس کے ذریعے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
کورونا سے نمٹنے کے لیے دوبارہ تین دن کا لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن کے تعلق سے مظفر نگر اے ڈی ایم آلوک کمار نے بتایا کہ' ضروری اشیاء کے علاوہ مظفرنگر میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا بغیر ضرورت گھومنے پھرنے والوں پر سختی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ' دوبارہ نافذ کیے گئے اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔وہیں مظفرنگر کے مرکزی چوراہے شیو مورتی پر مظفر نگر کے سی او سیٹی نے پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضروری کام سے جانے والے لوگوں کو کو پریشان نہ کیا جائے اور بے وجہ گھومنے والوں پر سختی کی جائے۔
انہوں نے بتا یا کہ' اترپردیش حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تین روز کا لاک ڈاون نافذ کیا ہے جس کے تحت جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن نافذ رہےگا۔
مظفر نگر اے ڈی ایم آلوک کمار نے بتایا کہ' وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھی کرونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔آج بھی 22 سیمپل کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں سے 6 کی رپورٹ مثبت آئی ہے، بقیہ کی رپورٹ منفی رہی۔
مزید پڑھیں
آج بھی یہاں ایک کورونا متاثرہ شخص کو ڈاکٹرز کی ٹیم نے علاج کے بعد گھر روانہ کیا ہے، اب تک یہاں سے 268 متاثرہ افراد صحتیابی کے بعد گھر روانہ ہوچکے ہیں، اب بھی ضلع میں مثبت کیسوں کی تعداد 110 ہے۔