اردو

urdu

مرادآباد: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے پروجیکٹ پر رکن پارلیمان کا ردعمل

By

Published : Dec 10, 2020, 10:41 PM IST

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے پروجیکٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اس دور میں حکومت کی ترجیحات شہروں اور دیہاتوں کی ترقی ہونی چاہیے نہ کہ نئی عمارتوں کا افتتاح۔

dr st hasan reaction on new parliament building
نئی پارلیمنٹ عمارت پروجیکٹ پر رکن پارلیمنٹ کا ردعمل

ریاست اترپردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے پروجیکٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن

انہوں نے کہا کہ ’’ میں پارلیمنٹ کے لیے بننے والی نئی بلڈنگ کے خلاف نہیں ہوں، میرے کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام رکن پارلیمان کے فنڈز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا کوئی کام نہیں کیا جا رہے، جبکہ شہروں اور دیہاتوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا نہیں ہوتا اور رکن پارلیمان کے فنڈز کو بھی نہیں بند کیا جاتا تو عمارت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ترقی ہوتی رہتی۔ جو فی الوقت نہیں ہورہی ہے اور میرا اعتراض اسی پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details