ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اسکولی بچوں کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی اس ریلی کی شروعات ڈی پی جی ایس اسکول سے شروع ہوکر یہ ریلی ڈی ایم دفتر تک پہنچی۔
اسکولی بچوں نے ریلی نکال کر پالتھین استعمال سے عوام کو روکا اسکولی بچوں کی اس ریلی کا مقصد شہر مرادآباد کو صاف ستھرا اور آلودگی سے بچانا تھا اسی کے ساتھ سبھی اسکولی بچوں نے عام آدمی کو یہ سمجھانے کی کوشش کی پلاسٹک تھیلی کا استعمال نہ کریں بلکہ اس کی جگہ کپڑے سے بنے بیگ کا استعمال کریں۔
اسکولی بچوں کی ریلی کو ونگ کمانڈر منصور صدیقی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور شروعات سے آخر تک ریلی کے ساتھ رہے۔
اسکولی ریلی ڈی پی جی ایس اسکول کی جانب سے منعقد کی گئی تھی، اسکول کی جانب سے تقریبا 10 ہزار کپڑے کے تھیلے ان راہگیروں کو تقسیم کئے گئے جن کے ہاتھوں میں پلاسٹک کی پالتھین تھی۔
اس موقع پر مرادآباد ایس ڈی ایم لال تا پراساد نے ریلی کی تعریف کرتے ہوئے کہاں کی ریلی میں شامل سبھی بچے قابل مبارک باد ہیں۔
مزید پڑھیں: مہاراشٹر: بی جے پی رہنماؤں کی گورنر سے ملاقات آج
ریلی میں شامل سبھی اسکولی بچوں نے لوگوں کو سمجھایا کی پولیتھین کا استعمال نہ کرتے ہوئے آپ لوگ کپڑے کے بنے بیگ کا استعمال کریں اس سے ہمارے شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے۔