اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ دھام پور کے تحت نہٹور روڈ کے قریب کیرار کھیڑی گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں درجن سے زائد افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں، اس میں کئی افراد روزہ دار بھی تھے۔
معمولی بات کو لے کر کہا سنی ہوئی اور اس نے اتنا طول پکڑ لیا کے دونوں میں دھاردار ہتھیار و لاٹھی ڈنڈے چل پڑے جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے درجن بھر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔