ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں محرم الحرام کے تعلق سے ضلع پنچایت کے آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی سٹی اے ڈی ایم کی سربراہی میں مسلم رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔
محرم الحرام : انتظامیہ کی مسلم رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میٹنگ میں ضلعی کلکٹر سیلوا کماری جے نے کہا کہ' حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق گھروں میں ہی محرم منائیں، اس بار کورونا وبا کی وجہ سے محرم کے جلوس اور تعزیہ نہیں نکالی جائیگی اور آگے جو بھی ہمیں ریاستی حکومت کی جانب سے ہدایات ملے گی ہم آپ تک پہنچائیں گے'۔
میٹنگ میں موجود مسلم رہنماؤں نے محرم الحرام کے موقع پر صفائی ستھرائی بجلی پانی کے نظام کو بہتر بنانے کی درخواست کی۔ سیلوا کماری جے اور ایس پی سٹی ستیہ پال آنٹیل نے تمام باتوں کو غور سے سنا اور اپنے ماتحت افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
مزید پڑھیں:
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے، ایس پی سٹی، اے ڈی ایم انتظامیہ امیت کمار، ایس ڈی ایم، میونسپل انتظامیہ، محکمہ بجلی کے ملازمین شامل رہے۔