اردو

urdu

ETV Bharat / city

زائرین کا منفرد حسینی قافلہ - ضلع بجنور

جب انسان کے اندر عقیدت کے تئیں حوصلہ اور جذبہ ہو تو وہ انسان بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ انسان کے اندر کبھی بھی اور کسی بھی وقت اور کسی بھی عمر میں کچھ نیا کرنے کا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہو سکتا ہے۔

زائرین کا پیدل قافلہ

By

Published : Oct 29, 2019, 11:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات کی درگاہ زینب رحمۃ اللہ علیہ سے ایک قافلہ تقریبا صبح سات بجے سے ریاست اترپردیش ضلع بجنور کے نجیب آباد کے نزدیک درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ روانہ ہوا۔

زائرین کا پیدل قافلہ

اس قافلے کے قافلہ سالار جناب ماہر عباس نے بتایا کہ ہمارے اس قافلے میں تقریبا 35 سے 40 زائرین موجود ہیں جو کہ سرسی سے درگاہ جوگی تک پیدل چل کر تقریبا ایک سو تیس کلومیٹر کا سفر طے کریں گے اور درگاہ پہنچیں گے۔ پچھلے سال بھی یہ حسینی قافلہ سرسی سے چل کر جوگی پورہ درگاہ پہنچا تھا۔

اس قافلے کا مقصد حضرت علی کرم اللہ وجہ کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ملک بھر میں بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details