اترپردیش کے مرادآباد میں بھی بارش و سیلاب کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت نے کھیتی کے نقصان کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے معاوضہ زمینداروں کو ادا کیا جاتا ہے تو نامناسب ہے۔ انہوں نے کھیتی کے نقصان کا معاوضہ کسانوں کو ہی دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار کو زمین کا کرایہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے زمیندار کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ کھیتی کو اگر نقصان ہوتا ہے تو اس کا راست اثر کسان پر پڑتا ہے۔