ریاست اترپردیش میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان یومیہ مزدوروں کو اٹھانا پڑ رہا ہے، مرادآباد شہر کے متعدد چوراہوں پر یومیہ مزدور صبح سات بجے سے مزدوری کی تلاش میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور شام تک کھڑے رہنے کے بعد بھی ان مزدروں کو کوئی کام نہیں ملتا ہے۔
یومیہ مزدوروں نے بتایا کہ صبح سے شام تک مزدوری کے کام کے لیے کھڑے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی ہمیں کام نہیں دے رہا ہے اور اگر مزدوری مل بھی جاتی ہے تو ہفتے میں صرف ایک یا دو دن ہی مزدوری ملتی ہے، ہر روز مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے گھر کے حالات بھی معاشی طور پر خراب ہوتے جارہے ہیں۔