کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں ویکسینیشن مہم چل رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا ویکسینیشن ہو سکے اس کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے۔
اسی تناظر میں آج مرادآباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند قیدیوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل تمام قیدیوں کو کورونا کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ اس بار دوسری خوراک کے لیے قیدیوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔