اردو

urdu

ETV Bharat / city

عصمت دری معاملے پر یوگی حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟

ہاتھرس میں گذشتہ دنوں پیش آئے عصمت دری اور قتل معاملے پر مرادآباد میں کانگریس پارٹی رہنما نے جم کر احتجاج کیا اور یوگی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

Congress party Protest on hathras Gang Rape
عصمت دری معاملے پر یوگی حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟

By

Published : Oct 2, 2020, 8:41 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے عصمت دری اور قتل معاملے کے بعد پورے ملک میں معصوم کو انصاف دلانے اور ملزموں کو پھانسی دینے کے مطالبات کے تعلق سے جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

عصمت دری معاملے پر یوگی حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟

لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں اور غصہ کا اظہار کر رہے ہیں، کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو متاثرہ کنبہ سے گذشتہ دنوں نہیں ملنے دیا گیا نوئیڈا کے یمنا ایکس پریس پر ہی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور ان کے ساتھ بد سلوکی کی گئی۔

عصمت دری معاملے پر یوگی حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟

نوئیڈا ضلع پولیس انتظامیہ نے راہل گاندھی کے خلاف دفع 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اس بات سے ناراض سبھی کانگریسی کارکنوں نے مرادآباد کے جگر گیٹ کے سامنے ڈبل پھاٹک مین سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی: اہل خانہ کو جبراً قید کرنے کا الزام


مرادآباد کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما سچن چودھری نے ای ٹی وی سے کہا پولیس انتظامیہ نے راتوں رات آخری رسومات انجام دے دیا۔ آخر یوگی حکومت کیا راز چھپانا چاہتی ہے؟۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details