سچین صرف یہاں نہی رُکے مودی اور شاہ کو نازیبہ الفاظ بھی کہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی بیوی کو نہی رکھ سکتا وہ مسلم خواتین کے فیور میں تین طلاق کا قانون بنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے مودی اور امت شاہ کو کئی نازیبہ جملے کہے۔
کانگریس رہنما نے مودی شاہ پر نکتہ چینی کی - sachin chaudhary commented on modi on triple talaq bill
ریاست اتر پردیش کے ضلع مراداباد کے عیدگاہ میدان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران کانگریس کے صوبائی رہنما سچین چودھری نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ کو رنگہ بلہ کہا۔
کانگریس رہنما نے مودی شاہ پر نکتہ چینی کی
دراصل کانگریسی رہنما سچین چودھری جمعہ کی نماز کے بعد ہزاروں افراد کے مجمعے کو خطاب کر رہے تھے۔ سچین چودھری نے 2019 میں امروہہ سے پارلیمنٹ کا الکشن بھی لڑا تھا اور ہال ہی میں کانگریس پارٹی نے ان کو صوبے میں ذمہ داری دی ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:06 PM IST